Get Alerts

پنجاب میں پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری، چار ماہ میں 453 واقعات رپورٹ

پنجاب میں پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری، چار ماہ میں 453 واقعات رپورٹ

لاہور: پنجاب بھر میں پولیس مقابلوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔نمائندہ نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق  جہاں رواں سال کے پہلے چار ماہ میں مجموعی طور پر 453 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ان مقابلوں میں 8 اہلکار شہید اور 41 زخمی ہوئے۔

مزید اطلاعات کے مطابق، پولیس مقابلوں کے دوران 201 ملزمان ہلاک جبکہ 295 زخمی ہوئے۔ علاوہ ازیں، 272 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جو قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا حصہ ہیں جو جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لیے کی جا رہی ہیں۔

ٹیگز: