اوپیک اجلاس میں سعودی عرب شریک نہیں ہو گا، سعودی حکومت

اوپیک اجلاس میں سعودی عرب شریک نہیں ہو گا، سعودی حکومت

ریاض : سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کے دوران تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔ اوپیک تنظیم کا اجلاس پیر کے روز اس کے صدر دفتر ویانا میں ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں تنظیم کے اعلیٰ اہلکار ان ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔
جو تنظیم کے رکن نہیں لیکن تیل پیدا کرنے والے ملکوں میں شمار ہوتے ہیں۔ اس میٹنگ کے ایجنڈے پر تیل کی پیداوار کو مزید محدود کرنے کو فوقیت حاصل ہے۔ اوپیک تنظیم کے وزرائے تیل کی میٹنگ اگلے ہفتے کے دوران بدھ کے روز طے ہے۔