پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔ ملک میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آ گئی ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔


دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کے سودے ایک فیصد کمی کے ساتھ 80.58 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے دو فیصد کمی کے ساتھ 75.54 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔عالمی مارکیٹ میں  خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.

اگلے پندرہ دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں کا حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری سے کیا جائیگا۔یاد رہے 16 نومبر کو بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی تھی ۔

مصنف کے بارے میں