Get Alerts

افغان طالبان تنہا رہ جائیں گے جس کا نتیجہ ان کی تباہی کی صورت میں ہوگا ، وزیردفاع

افغان طالبان تنہا رہ جائیں گے جس کا نتیجہ ان کی تباہی کی صورت میں ہوگا ، وزیردفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنما بیرونِ ملک بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور قومی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے بھگوڑے رہنما پہلے ملک کو لوٹ کر بیرونِ ملک فرار ہوئے، اور اب وہیں بیٹھ کر پاکستانیوں سے چندے جمع کر کے پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان رہنماؤں میں جرات ہے تو وہ واپس پاکستان آکر سیاسی مقابلہ کریں۔

وزیر دفاع کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض رہنما یورپ میں پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف لابنگ کر رہے ہیں، جو ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی مشکلات بے نظیر بھٹو اور نواز شریف نے بھی دیکھیں، مگر انہوں نے کبھی ریاست یا قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچایا۔

خواجہ آصف نے مزید دعویٰ کیا کہ بانیِ پی ٹی آئی اور ان کی ٹیم نے پہلے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر پاکستان کو معاشی بحران میں دھکیلنے کی کوشش کی، اور اب ملکی برآمدات کو نقصان پہنچانے کے لیے عالمی سطح پر لابنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ اگر یہ اقدامات بھارت کرتا تو سمجھ آتی، لیکن خود کو پاکستانی کہنے والے جب ایسے رویے اختیار کریں تو انہیں "ننگِ وطن اور غدار" ہی کہا جائے گا۔

ٹیگز: