اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی بحرین جا رہا ہے، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر حکام شامل
دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کا یہ سرکاری دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ اس دورے کے ذریعے دونوں ممالک کے روابط میں مزید گرمجوشی آئے گی، نئی شراکت داری کے مواقع پیدا ہوں گے، اور عوامی سطح پر باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔