راولپنڈی: پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں "البتار ٹو" 18 نومبر سے 26 نومبر تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔ یہ مشقیں انسداد دہشتگردی کے شعبے میں منعقد کی گئیں، جن میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی عرب کی آرمی کی آپریشنل ٹیموں نے حصہ لیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع ثابت ہوئیں۔ مشقوں کا اختتام 26 نومبر کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والی اختتامی تقریب میں کیا گیا۔
مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران مختلف آپریشنل اور اسٹریٹجک حکمت عملیوں پر کام کیا گیا، جن کا مقصد دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کی مؤثر تربیت اور بین الاقوامی سطح پر دفاعی تعاون کو فروغ دینا تھا۔