نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہو گئے

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہو گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن انجری کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق لوکی فرگوسن انجری کا شکار ہونے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ پاکستان کے خلاف کھیلے جا رہے ٹی 20 میچ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ لوکی فرگوسن کی جگہ ایڈم ملنے کو سکواڈ میں شامل کرنے کیلئے آئی سی سی سے درخواست کر دی گئی ہے جس کی منظوری ملتے ہی وہ سکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔ 
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ آج ٹی 20 ورلڈکپ 2021ءمیں اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف کھیل رہی ہے جبکہ پاکستان نے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔