بنگلورو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
Toss news from Bengaluru
— ICC (@ICC) October 26, 2023
Jos Buttler wins the toss and opts to bat first
Some big changes in the playing XIs #CWC23 | #ENGvSL : https://t.co/v6ZRcqz6SA pic.twitter.com/h5ElSq7nEy
آئی سی سی ورلڈ کپ کا 25واں میچ انگلینڈ اور سری لنکاکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے دوپہر ڈیڑھ بجےایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔
یہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا پانچواں مقابلہ ہوگا۔ انگلینڈ ورلڈ کپ 2023 کی ٹیم ٹیبل میں دو پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے اور سری لنکا دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔
انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے فارمیٹ میں کل 78 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ انگلینڈ نے 38 جبکہ سری لنکا نے 36 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے۔
پلیئنگ الیون
انگلینڈ : جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، جوس بٹلر (c/wk)،لیام لیونگسٹون، معین علی اور کرس ووکس، ڈیوڈ ولی، عادل رشید، مارک ووڈ
سری لنکا: پاتھم نسانکا، کوسل پریرا، کوسل مینڈس (c/wk)، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، کسن راجیتھا، دلشان مدوشنکا,لاہیرو کمارا