Get Alerts

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے یومِ شہادت پر سروس چیفس کا خراج عقیدت

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے یومِ شہادت پر سروس چیفس کا خراج عقیدت

راولپنڈی : پاکستانی فوج کے بہادر سپوت، نشان حیدر پانے والے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے یومِ شہادت پر سروس چیفس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948ء کی جنگ میں جام شہادت نوش کیا اور اپنے بہادری اور قربانی کے کارناموں سے تاریخ رقم کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے مشترکہ پیغام میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948ء کی جنگ میں بہادری کی ایسی مثال قائم کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے پیر کلیوا رج کے دفاع میں شجاعت، استقامت اور قربانی کی ایک عظیم داستان چھوڑی۔ ان کی قربانی نے نہ صرف جنگ کے میدان میں کامیابی حاصل کی بلکہ وہ پاکستان کے فوجیوں کے لیے ایک علامت بن چکے ہیں۔

ٹیگز: