اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، تاہم بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں اس ہفتے موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلودگی کی توقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اور گلگت بلتستان کے چند حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا، مگر بالائی خیبر پختونخوا اور مری کے کچھ علاقوں میں بارش ہوئی۔