دبئی:قومی کھلاڑی حارث رؤف اور فرحان کو آئی سی سی کے میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے پیش کیا گیا جہاں بھارتی ٹیم کی شکایت پر 21 ستمبر کو کھیلے گئے میچ میں نامناسب اشاروں کی وضاحت طلب کی گئی۔
حارث نے بتایا کہ اشارے کسی پر الزام لگانے کے لیے نہیں تھے جبکہ فرحان نے اسے جشن منانے کا انداز قرار دیا۔