Get Alerts

یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم کا خطاب، مسلم ممالک سمیت متعدد رہنماؤں کا بائیکاٹ

یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم کا خطاب، مسلم ممالک سمیت متعدد رہنماؤں کا بائیکاٹ

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے خطاب کا مسلم ممالک اور کئی دیگر ملکوں کے رہنماؤں نے بائیکاٹ کیا۔

جیسے ہی نیتن یاہو خطاب کے لیے پوڈیم پر آئے، درجنوں مندوبین اجلاس ہال سے اٹھ کر باہر چلے گئے۔ ہال میں نمایاں خالی نشستیں دیکھ کر اسرائیلی وزیراعظم بظاہر پریشان نظر آئے۔

یہ بائیکاٹ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے تسلسل کے خلاف علامتی احتجاج کے طور پر کیا گیا۔ مسلم ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ بعض یورپی اور لاطینی امریکی ممالک نے بھی اسرائیلی پالیسیوں پر احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

ٹیگز: