Get Alerts

عالمی سفارت کاری کا مرکز پاکستان: ایرانی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات، اہم تجاویز لے کر روس روانہ

عالمی سفارت کاری کا مرکز پاکستان: ایرانی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات، اہم تجاویز لے کر روس روانہ

اسلام آباد/ماسکو : مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے اور عالمی امن کے لیے پاکستان کا کردار فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد کے مختصر لیکن انتہائی اہم دورے کے دوران فیلڈ مارشل سے 24 گھنٹوں کے دوران دوسری ملاقات کی، جس میں مستقل جنگ بندی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی ثالثی میں ایران نے امریکہ کو بڑی رعایتوں کی پیشکش کر دی ہے۔ ان تجاویز کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔ ایران عالمی تجارت کے لیے اس اہم ترین آبی گزرگاہ کو کھولنے پر تیار ہے۔ پیچیدہ جوہری معاملات کو بعد کے مرحلے تک مؤخر کر کے پہلے جنگ بندی پر توجہ دی جائے۔ امریکی صدر نے ان تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ایران کے سمجھدار لوگ اب فون کے ذریعے مشاورت کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں فیلڈ مارشل سے ملاقاتوں کے بعد عباس عراقچی فوری طور پر روس پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آج روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ اس مشن کا مقصد عالمی قوتوں کو پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی پیش رفت پر اعتماد میں لینا ہے۔
ایک طرف جہاں سفارتی کوششیں جاری ہیں، وہیں امریکی صدر نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہوئے بھارت کی عسکری سبکی کا تذکرہ کیا ہے۔ صدر نے اپنے تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے فضائی معرکے میں بھارت کے 11 طیارے مار گرائے تھے، جو پاکستان کی دفاعی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ٹیگز: