سعودی عرب : 3 باز 52 لاکھ روپے میں نیلام

سعودی عرب : 3 باز 52 لاکھ روپے میں نیلام
سورس: Twitter

ریاض : سعودی انٹرنیشنل فالکن نمائش میں 3 فالکنز کی 88 ہزار ریال (52 لاکھ روپے) میں نیلام کئے گئے۔ 

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض کے نواحی علاقے ملہم میں سجنے والی انٹرنیشنل فالکن اور شکار نمائش میں 3 فالکنز کی 88 ہزار ریال میں نیلام کیے گئے ۔ان میں سے ایک باز 22 ہزار، دوسرے کی 25 ہزار اور تیسرا 41 ہزار ریال میں نیلام ہوا ہے۔

نیلامی ایڈیشن 2 میں 40 سے زیادہ فارموں کے فالکن موجود ہیں۔ دنیا کے 17 سے زیادہ ممالک سے فالکن نیلامی کے لیے لائے گئے ہیں جن میں امریکا، جرمنی اور سپین نمایاں ہیں۔

 اس طرح یہ عالمی سطح پر فالکن کا سب سے بڑا نیلام گھر بن گیا ہے۔ ریاض میں فالکن کی بین الاقوامی نمائش مملکت ہی نہیں دنیا بھرمیں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ہے۔ اس میں مختلف نسل اور صنف کے فالکن لائے گئے ہیں۔ واضح رہے یہ نمائش 3 ستمبر تک جاری رہے گی۔

مصنف کے بارے میں