جب تک برآمدات 80 ارب ڈالر نہیں ہوں گی ملک نہیں چلے گا، 90 دن میں سٹریٹجک پروگرام مکمل کرلیں گے : گوہر اعجاز

جب تک برآمدات 80 ارب ڈالر نہیں ہوں گی ملک نہیں چلے گا، 90 دن میں سٹریٹجک پروگرام مکمل کرلیں گے : گوہر اعجاز

لاہور: نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریفارمز کی ضرورت ہے، ملک چلانے کے لیے 80ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے اپٹما کے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے کہا ہے کہ پاکستان کو ریفارمز اور ملک چلانے کے لیے 80ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ 90روز کے ٹائم فریم میں ملکی برآمدات کو80ارب ڈالر تک پہنچانے کا اسٹرٹیجک پروگرام مکمل کرلیں گے، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، میرا مینڈیٹ سیاسی نہیں،آج پاکستان تکلیف میں ہے اس تکلیف کو دور کرنا میرا مینڈیٹ ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ ایسی صنعتیں جو جی ایس ٹی میں رجسٹرڈ نہیں انہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک برآمدات 80ارب ڈالر نہیں ہوں گی ملک نہیں چلے گا ،80ارب ڈالر کی برآمدات کرنا کوئی بڑی بات نہیں ۔ ہم ریجنل ٹریڈ کے ذریعے اپنی برآمدات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں