بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف شہر شہر احتجاج،بل ادا نہ کرنے کا اعلان 

بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف شہر شہر احتجاج،بل ادا نہ کرنے کا اعلان 

اسلام آباد : بجلی کے بل ادا نہیں کرنے، عوام یکجا ہوگئے۔شہر شہر احتجاجی  مظاہرے ، ریلیاں ،لوگوں نے بل  جلا ڈالے۔ واپڈااور حکومت  کے خلاف  شدید نعرے بازی  کی۔

اسلام آبادمیں بلوں کیخلاف  احتجاج  کیا۔ شہریوں نے ایکسپریس ہائی وے ڈھوک کالا خان سے  بند کردی۔  لاہور ، فیصل آباد، قصور،منکیرہ میں شہری پھٹ پڑے ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ملتان     میں شہریوں نے بلوں اور بجلی کے میٹروں   کو آگ لگادی ۔ سرگودھا میں  تاجروں   نے  ریلی نکالی۔بل نہ دینے کا اعلان  کیا۔ گوجرانولہ  میں مظاہرین نے حافظ آباد روڈ    بلاک کر دی۔ صادق آباد میں بھی شہریوں  شدید احتجاج  کیا۔

  ملاکنڈ میں بھی عوام سڑکوں  پر نکل آئے۔ غریب روٹی کھائے یا بل ادا کرے؟شہری کا کہنا ہے کہ18 ہزار کا بل ،بکری کا بچہ فروخت کرکے جمع کرایا ہے۔ 

سی سی پی او  او رکمشنر  پشاور کو خط لکھا کہ   پیسکو انتظامیہ نے تنصیبات کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پولیس سے مدد مانگ لی۔ پولیس نفری تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کے دوران دفاتر اور تنصیبات پر حملوں کا خدشہ ہے۔ حیات آباد، بڈھ بیر ،تاج آباد ،متنی اور لنڈی ارباب سب ڈویژن کے دفاتر میں نفری تعینات کی جائے۔ 

مصنف کے بارے میں