لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز اور وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گجرات، ظفروال، وزیرآباد اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے نشیبی علاقے زیرِ آب کر دیے ہیں۔ بارش کے باعث کئی فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور کئی جگہ بجلی بند رہی۔
محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے جہلم، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
سیالکوٹ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے 11 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، جہاں 355 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور پانی کئی فٹ گہرا ہو گیا۔ اس کے باعث سیالکوٹ میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے.