راولپنڈی(جاوید بلوچ )کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران کویتی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کویت کے باہمی تعلقات، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
فریقین نے دفاعی شعبے میں موجود تعاون کو مزید وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی و دفاعی روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔