پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) خود آمریت پر استوار ہیں، وفاقی وزیر فواد چودھری

PPP and PML-N are based on dictatorship, Federal Minister Fawad Chaudhry said
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو آمریت پر استوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول ہمیں سمجھائیں کہ وہ مہنگائی کم کرنے کیلئے کرینگے۔

فواد چودھری نے دونوں رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چینی کا بحران تو آپ کی وجہ سے ہے۔ 2 سالوں میں 1600 ارب سندھ کو وفاق سے گئے۔ بلاول کو لانگ مارچ کرنا ہے تو مراد علی شاہ کے خلاف کریں۔ اگر بلاول ایسا کرتے ہیں تو تحریک انصاف سے درخواست کرونگا کہ وہ بھی شرکت کرے

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ امید ہے بلاول ہمت کرکے مراد علی شاہ کے خلاف لانگ مارچ کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور. جتنا امتیازی سلوک شریف فیملی کیساتھ ہوا، کسی فوجی جرنیل کے ساتھ نہیں ہوا۔

ادھر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا نام پاکستان کی ترقی، دفاع اور سلامتی کی بنیادوں میں شامل ہے۔ ‎احمد فرازصاحب کی روح یقیناً آج تکلیف محسوس کرتی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بدترین مخالف کا ترجمان خود ان کا بیٹا ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ‎شبلی فراز صاحب بیان جاری کرتے ہوئے کم از کم یہ تو سوچ لیا کریں کہ آپ کے نام کے ساتھ کس عظیم انسان کا نام جڑا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس عوام کو بے روزگاری، مہنگائی اور اندھیرے دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ‎ملک میں آٹا، چینی، گیس، دوائی، ایل این جی چوری کا جب بھی نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎ملک میں جب بھی ووٹ چوری، غیر ملکی فارن فنڈنگ، فارن فنڈنگ اکاؤنٹس، یوٹرن اور تاریخی کرپشن کا نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا۔ ‎عمران صاحب تابعدار اور تھانیدار ذہنیت کے مالک ہیں۔ آج شبلی فراز نے مان لیا کہ ‎عوام کی تابعداری، آٹا چینی چوری، سے نہیں ہوتی۔ ‎عوام کی تابعداری روٹی اور دوائی چوری سے نہیں ہوتی۔‎عوام کی تابعداری ان کی معیشت اور روزگار تباہ کرنے سے نہیں ہوتی۔ ‎عوام کی تابعداری ان کی بجلی گیس چوری سے نہیں ہوتی۔ ‎دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ عمران خان کا نام آئے گا تو کیا یاد آئے گا؟