Get Alerts

کراچی میں سردی میں اضافہ، موسمِ سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی

کراچی میں سردی میں اضافہ، موسمِ سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی

کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، جبکہ 30 دسمبر کو کراچی میں بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے اور ہلکی شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔ بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر بدستور جاری ہے۔

ٹیگز: