Get Alerts

یلاروس میں روسی جوہری ہائپرسونک میزائلوں کی ممکنہ تعیناتی

یلاروس میں روسی جوہری ہائپرسونک میزائلوں کی ممکنہ تعیناتی

یوکرین/بیلاروس:امریکہ کی تحقیق کے مطابق روس ممکنہ طور پر مشرقی بیلاروس میں جوہری صلاحیت رکھنے والے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل تعینات کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتی نیٹو ممالک کو یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے سے روکنے کے لیے روس کی جوہری دھمکی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

 اسی دوران کیف پر روس کے کروز اور بیلسٹک میزائل حملے ہوئے، شہر میں فضائی دفاعی نظام حرکت میں آیا۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی دو دن بعد امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

ٹیگز: