ایرانی ڈائریکٹر فرہادی کی فلم ’سیلز مین‘ نے آسکرجیت لیا

ایرانی ڈائریکٹر فرہادی کی فلم ’سیلز مین‘ نے آسکرجیت لیا

لاس اینجلس: فلم ’سیلز مین ‘ کے ڈائریکٹر اصغر ہادی ویزا نہ ملنے کے باعث لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز لندن میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا تھا جس میں لندن کے میئر صادق خان نے بھی شرکت کی تھی۔

صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج لندن میں ایرانی ڈائریکٹر اصغر فرہادی کی فلم ’’دی سیلز مین‘‘ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہمیں خاموش نہیں کرا سکتے۔ ہم ایرانی ڈائریکٹر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

دوسری جانب تہران سے اپنے ایک وڈیو پیغام میں فرہادی نے لندن کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف جس طرح ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس کے لیے دل سے شکرگزار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں