Get Alerts

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دے دی

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دے دی

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے اہم ترین میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئےمیچ میں شاہد آفریدی اور عثمان خان کی عمدہ بولنگ کی بدولت 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم صرف 132 رنز بناکر آل آو ٹ ہوگئی۔شاہد آفریدی اور عثمان خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ ملز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
لاہور کی جانب سے کپتان برینڈن میک کولم نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔160 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے 18.3 اوورز میں 132 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔لاہور قلندرز کے میک کولم اور سنیل نرائن نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر سنیل نارائن کیچ دے بیٹھے۔ باقی بلے باز بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو گئے ۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔کراچی کنگز کو پہلا نقصان جو ڈینلی کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 28 رنز بناکر لیگ اسپنر یاسر شاہ کا شکار ہوئے، اس وقت کراچی کا مجموعی اسکور 36 رنز تھا۔کراچی کی دوسری وکٹ بھی 36 کے اسکور پر ہی گری جب بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے مستفیض الرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔تیسرا نقصان کراچی کو خرم منظور کی صورت میں اٹھانا پڑا جو صرف 8 رنز بناکر سنیل نارائن گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔
۔

۔

ٹیگز: