نئی دہلی : پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے لائن آف کنٹرول کی خلاف کرنے پر تباہ کر دیئے ہیں تاہم اب بھارتی صحافی نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار دی ہندو دینکر پیری نے ٹویٹر پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی ونگ کمانڈر کو پاکستان نے حراست میں لے لی اہے ، بھارتی صحافی نے ٹویٹر پٌر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ " ونگ کمانڈر ابھے نندن مگ 21 کے پائلٹ ہیں اور انہیں پاکستانی حکام نے حراست میں لے لیا ہے ۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بھارتی فضائیہ تاحال اپنے ونگ کمانڈر کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ، ونگ کمانڈر ابھی نندن مگ 21 طیارے پر اڑے تھے لیکن ابھی تک وہ واپس نہیں آئے ہیں ۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے مسلسل طیارے گرائے جانے کی خبروں پر انکار کیا جارہا تھا تاہم اب ان کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے ۔
Wg Cdr Abhinandan captured by Pakistan is a Mig-21 pilot, father is a retired Air Marshal.
— Dinakar Peri (@dperi84) February 27, 2019
Need de-escalation before things go down further...