دنیا کا سب سے بڑا طیارہ "خواب" روسی حملے میں تباہ 

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ
سورس: File

کیف : یوکرین کے وزیرِ خارجہ دمیترو کلیبا نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کا سب بڑا کارگو طیارہ اے این 225 مریا روسی حملے کے دوران تباہ ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سوویت یونین میں انٹونوف ڈیزائن بیورو کا تیار کردہ یہ  طیارہ 6 انجنوں کی مدد سے چلتا ہے اور اس میں ڈھائی لاکھ کلوگرام وزن لے جانے کی صلاحیت ہے اور اسے سوویت یونین کے آخری دنوں میں بنایا گیا تھا۔

نٹونوف ہوائی کمپنی کا بنایا ہو اے این 225 مریا (جس کا یوکرینین زبان میں مطلب خواب) ہے دنیا کا سب سے بڑا اور اپنی نوعیت کا واحد طیارہ ہے۔

سنہ 1988 میں مکمل کیے جانے والے اس طیارے کی لمبائی 84 میٹر ہے اور 18.1 میٹر اونچے اس جہاز کے بارے میں اس کی کمپنی انٹونوف ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ 242 عالمی ریکارڈ کا مالک ہے۔

مصنف کے بارے میں