لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سیاسی میدان میں دوبارہ سرگرم ہو گئے ہیں اور پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں میاں نواز شریف نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، انجئینئر امیر مقام، انوشہ رحمٰن اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں مسلم لیگ ن کے صوبائی سطح پر پارٹی معاملات اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے نارووال میں منعقدہ کامیاب جلسے کی تعریف کی اور پارٹی کو مزید فعال کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
اس دوران احسن اقبال نے میاں نواز شریف کو پارٹی کے اہم امور پر بریفنگ دی اور عید کے بعد مختلف شہروں میں مزید جلسوں کے انعقاد پر مشاورت کی گئی