سائفر کیس میں بڑی پیش رفت، عمران خان اور شاہ محمود کے وکلا کی عدم حاضری پر سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر

سائفر کیس میں بڑی پیش رفت، عمران خان اور شاہ محمود کے وکلا کی عدم حاضری پر سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر

راولپنڈی :سائفر کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کردیے گئے ہیں۔

جج ابوالحسنات نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ملک عبدالرحمٰن کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، حضرت یونس کو شاہ محمود قریشی کیلئے ڈیفنس کونسل مقرر کیا ہے۔کونسل ملزمان کی نمائندگی کرتے ہوئے گواہان پر جرح کرینگے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان کی جانب سے کوئی بھی سینئر وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔کیس کی سماعت ساڑھے 12 بجے دوبارہ شروع کی گئی تب بھی کوئی سینئر وکیل پیش نہ ہوا۔حقائق اور حالات کے پیش نظر اور ملزمان کے وکلاء کو کئی مواقع فراہم کئے گئے۔

اس عدالت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا کہ وہ ملزمان کے لیے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کرے۔ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو ملزمان کی جانب سے نمائندگی کیلئے سٹیٹ  ڈیفینس کونسل مقرر کرنے کیلئے ای میل کے زریعے وکیلوں کی فہرست طلب کی گئی۔

 ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دفتر سے بذریعہ خط جواب دیا گیاجس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے قابل وکلا کے نام فراہم کیے۔ریاست کی جانب سے مقرر کردہ ڈیفنس کونسل آج 27 جنوری گواہان پر جرح کریں گے۔

مصنف کے بارے میں