Get Alerts

صدر مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای پہنچ گئے

ابوظہبی : صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے چار روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ابوظہبی کے صدارتی ایئرپورٹ پر آمد پر یو اے ای کے وزیر انصاف عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے صدر مملکت کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔
اپنے چار روزہ قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں درج ذیل امور زیرِ بحث آنے کا امکان ہے, دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تزویراتی اور معاشی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: