چانگشا: صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے پانچ روزہ اہم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ چانگشا ایئرپورٹ پہنچنے پر چینی حکام اور چین میں تعینات پاکستانی سفیر نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔
صدر آصف علی زرداری اپنے قیام کے دوران چانگشا میں مصروف وقت گزاریں گے.صدر مملکت چینی صوبے کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس دورے کا ایک اہم پہلو سندھ حکومت اور چینی کمپنیوں کے درمیان ہونے والے معاہدے ہیں۔ دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے، جن کا مقصد دوطرفہ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔