Get Alerts

اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی پر قبضے کا خاتمہ: وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ

اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی پر قبضے کا خاتمہ: وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' (X) پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے اثاثوں کی حفاظت کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کی ہے۔وزیرِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ اب اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی شکایات کو التوا میں نہیں رکھا جائے گا:
 اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی پر قبضے کی اطلاع موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد 7 روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں کی 100 فیصد حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے اسلام آباد (کیپیٹل ٹیریٹری) میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے مفادات کا تحفظ کرے گی تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے ملک میں سرمایہ کاری کر سکیں۔
    وزیرِ داخلہ  نے کہاکہ  اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قابض مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ٹیگز: