Get Alerts

کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر پاکستان کا شدید ردعمل، بیان کو اشتعال انگیز قرار دے دیا

کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر پاکستان کا شدید ردعمل، بیان کو اشتعال انگیز قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے کشمیر سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی بیان کشمیر تنازع سے متعلق تسلیم شدہ حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت خطے کو خطرے میں ڈالنے والی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ایسے بیانات سے کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اپنے زیر قبضہ کشمیر کی صورتحال اور اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے بیانات دے رہا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا نوٹس لے۔

ٹیگز: