Get Alerts

پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، نواز شریف خدمت کا دوسرا نام ہیں: مریم اورنگزیب

پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، نواز شریف خدمت کا دوسرا نام ہیں: مریم اورنگزیب

راولپنڈی: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالا اور پاکستان آج معاشی طور پر استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف خدمت کا دوسرا نام ہیں، جبکہ ملک میں بڑے ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن) کے ادوار حکومت میں شروع اور مکمل ہوئے۔

راولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختصر مدت میں صوبے میں نمایاں ترقیاتی کام کرائے ہیں اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام بھی ترقی، جدت اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرتے ہیں اور ملک و عوام کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ ملک کی ترقی، معاشی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

ٹیگز: