دو نئے نگران وفاقی وزراء نے حلف اٹھا لیا، تعداد 8 ہو گئی

دو نئے نگران وفاقی وزراء نے حلف اٹھا لیا، تعداد 8 ہو گئی
کیپشن: میاں مصباح الرحمان اور سابق سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی نے عہدے کا حلف لیا۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: دو نئے نگران وفاقی وزراء نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد وفاقی وزراء کی تعداد 8 ہو گئی۔ حلف اٹھانے والے وزراء میں میاں مصباح الرحمان اور سابق سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی شامل ہیں۔

صدر مملکت ممنون حسین نے نگران وفاقی وزراء سے حلف لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں نگراں وزیراعظم ناصر الملک، نگراں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: تحریک لبیک کے آصف جلالی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

اس سے قبل نگران وفاقی وزراء کی تعداد 6 تھی، جن میں شمشاد اختر، عبداللہ حسین ہارون، روشن خورشید برونچا، اعظم خان، سید علی ظفر اور محمد یوسف شیخ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے یکم جون کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، جو 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018 کے انعقاد کے پابند ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں