ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن میں لے جانے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن میں لے جانے کا فیصلہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی، تصادم اور بے ضابطگیوں کی تفصیلات ثبوت کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای پی سی) لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں دن بھر جو کچھ ہوا سب الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا جائے گا، بیلٹ پیپرز پر غلط انتخابی نشان چھپنے کی شکایت بھی الیکشن کمیشن لے کر جائیں گے۔ 
ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کے دوران سکھر زون کے مختلف علاقوں میں تصادم ہوا جس کی وجہ سے ووٹر ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم ہوگیا اور خوف و ہراس کی وجہ سے محدود ہو گیا۔
ایم کیو ایم کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ڈاکوؤں نے پولنگ سٹیشن کے پورے عملے کو اغوا کیا، نواب شاہ، سکھر، میرپور خاص کی میونسپل کارپوریشنز میں دوبارہ حلقہ بندیاں کروا کے الیکشن شیڈول دوبارہ اعلان کیا جائے۔
ایم کیو ایم رہنماءکاکہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹر کیلئے اپنا ووٹ تلاش کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ ووٹر 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر سینڈ کرتے تو غیر حتمی لسٹ کا سلسلہ نمبر اور گھرانہ نمبر آتا۔

مصنف کے بارے میں