Get Alerts

آپریشن شیوا اور امرناتھ یاترا کے سکیورٹی انتظامات، سیاسی پہلوؤں پر سوالات

آپریشن شیوا اور امرناتھ یاترا کے سکیورٹی انتظامات، سیاسی پہلوؤں پر سوالات

نئی دہلی :بھارت نے امرناتھ یاترا 2025 کے سلسلے میں ’’آپریشن شیوا‘‘ کے تحت سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں، جن میں 40 ہزار اضافی فورسز پہلگام اور بالتال کے راستوں پر تعینات کی گئی ہیں۔

تاہم پہلگام میں حالیہ حملے نے سکیورٹی کے موثر ہونے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ بعض حلقے اسے سیاسی منصوبہ قرار دے رہے ہیں جس کا مقصد انتخابات میں فائدہ اٹھانا ہے۔

یاترا کے راستوں پر RFID کارڈز، ڈرون، سگنل جیمرز اور کیمروں کے ذریعے نگرانی کے اقدامات کیے گئے ہیں، جو مذہبی سفر کے بجائے فوجی آپریشن کا منظر پیش کرتے ہیں۔

پاکستان نے اس واقعے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیا اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جسے بھارت نے مسترد کر دیا ہے۔ بین الاقوامی برادری میں بھی کشیدگی اور انسانی حقوق کے مسائل پر تشویش پائی جاتی ہے۔

ٹیگز: