میڈرڈ: سپین میں جاری شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ہیٹ ویو کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 212 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران گرمی سے 98 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ شدید گرمی کے باعث مجموعی طور پر 380 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ حکام نے شہریوں کو شدید درجہ حرارت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی گرمی کی لہریں صحت عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہیں، جبکہ یورپ کے کئی ممالک میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث خطرات بڑھ رہے ہیں۔