Get Alerts

ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ متوقع، الرٹ جاری

ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ متوقع، الرٹ جاری

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے متعدد علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع جن میں لاہور، میانوالی، خوشاب، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ اور حافظ آباد شامل ہیں، میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے ساحلی اور اندرونی علاقوں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، نواب شاہ، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، سکھر اور گھوٹکی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، کرک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، سوات، دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بونیر، مہمند، خیبر اور وزیرستان میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، غانچے، شگر اور کھرمنگ میں بھی بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث سڑکوں پر پھسلن، حد نگاہ میں کمی اور بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، موسمی صورتحال سے باخبر رہنے اور کمزور عمارتوں، درختوں اور سائن بورڈز سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: