محمد عرفان خود پر لگے الزامات کا جواب کل دیں گے

محمد عرفان خود پر لگے الزامات کا جواب کل دیں گے

لاہور: 14 مارچ کو پی سی بی کی جانب سے محمد عرفان پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ چارج شیٹ کے مطابق فاسٹ بولر نے پی ایس ایل کے دوران سٹے بازوں سے دو مرتبہ رابطہ کیا جس کے بارے میں حکام کو آگاہ نہیں کیا تھا جبکہ طویل القامت فاسٹ بولر نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بکیز سے ملاقاتوں کا اعتراف بھی کیا تھا۔

عرفان کے مطابق وہ والدین کی بیماری کے باعث ذہنی طور پر پریشان تھے جس وجہ سے بورڈ کو آگاہ نہ کر سکے تھے۔ عرفان نے پی سی بی کوڈ آف کنڈیکٹ 2.4.4 شق کی خلاف ورزی کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں