چین میں ہیپاٹائٹس سی کی دوا سے کورونا کے 11 مریضوں کی صحتیابی کا دعویٰ

چین میں ہیپاٹائٹس سی کی دوا سے کورونا کے 11 مریضوں کی صحتیابی کا دعویٰ

بیجنگ :چین میں ہیپاٹائٹس سی کیخلاف استعمال کی جانے والی دوائی سے کورونا وائرس کے 11 مریض صحت یاب ہونےکا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

چینی فارماسیوٹیکل کمپنی کی ٹیم کے مطابق ہیپاٹائسس سی کے خلاف استعمال کی جانے والی دوائی کورونا وائرس کے مریضوں کوصحت یاب کرنے میں معاون ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق ہیپاٹائٹس سی کے لیے گونوو کے نام سے فروخت ہونے والی دوائی کو ایچ آئی وی کے لیے استعمال کی جانے والی ایک دوائی کے ساتھ ملا کر کوویڈ -19 سے متاثرہ 11 افراد کو دی گئی تھی۔

سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس دوائی نے شدید مضر اثرات پیدا نہیں کیے اور یہ محفوظ ہے جس سے انہیں ایک امید کی کرن نظر آئی ہے۔