چین: حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا

چین: حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا

بیجنگ: چین میں 21 مارچ کو حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہونے والے طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا ۔ چین کی سول ایوی ایشن انتظامیہ نے طیارے میں سوار تمام افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے ۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو چین کا بوئنگ 737 مسافر طیارہ 'گوانگ زی' کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا ۔ چینی حکام نے حادثے میں تمام افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی ۔

غیرملکی خبرایجنسی نے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ کون مینگ سے گوانگزوجارہا تھا جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر گر کر تباہ ہوا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں تھیں جبکہ ریسکیو عملہ بھی تعینات کر دیا گیا تھا ۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے صرف ایک گھنٹے تک فضا میں دکھائی دیا ۔

مقامی میڈیا نے ائیرپورٹ عملے کے حوالے سے بتایا کہ فلائٹ ایم یو 5735 نے کون مینگ شہر سے ایک بجے اڑان بھری اور اسے 3 بج کر 5 منٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن یہ مقررہ وقت پر اپنی منزل پر نہیں پہنچی ۔

چینی میڈیا کے مطابق مذکورہ طیارے کی فلائٹ ٹریکنگ بھی 2 بج کر 22 منٹ پر ختم ہو گئی جبکہ اس وقت طیارہ 3 ہزار 225 فٹ کی بلندی پر 376 ناٹیکل مائلز (696 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے پرواز کر رہا تھا ۔

مصنف کے بارے میں