Get Alerts

پاک مصر وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ: خطے کی صورتحال اور امن پر اہم مشاورت

پاک مصر وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ: خطے کی صورتحال اور امن پر اہم مشاورت

اسلام آباد : پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے عالمی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور مصر نے اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ سفارتی کوششیں وقت کی ضرورت ہیں۔ گفتگو میں پاک مصر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصر کے کلیدی کردار کی تعریف کی، جبکہ مصری وزیر خارجہ نے بھی خطے میں پاکستان کی امن پسندی کی پالیسی کو سراہا۔

ٹیگز: