ٹرمپ کے دامادنے روس کے ساتھ خفیہ رابطہ لائن قائم کرنے کی تجویز دی، رپورٹ

ٹرمپ کے دامادنے روس کے ساتھ خفیہ رابطہ لائن قائم کرنے کی تجویز دی، رپورٹ

واشنگٹن:  امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر نے روسی سفارت کار کو رابطہ کاری کے لیے خفیہ اور بَگ فری کمیونیکیشن لائن قائم کرنے کی تجویز دی تھی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ تجویز نیویارک میں قائم ٹرمپ ٹاور میں الیکشن کے بعد یکم یا دو دسمبر کو دی گئی تھی اور امریکا کی طرف سے ان معلومات کا جائزہ روسی مواصلات کے پکڑے جانے کے بعد لیا گیا تھا۔یہ نیا الزام روس کے ساتھ امریکی صدر کے رابطوں کے حوالے سے ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکی خفیہ ایجنساں پہلے ہی متعدد بار یہ الزام عائد کر چکی ہیں کہ ہیلری کلنٹن کی ہار اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت میں روس کا کوئی ممکنہ کردار ہو سکتا ہے۔