Get Alerts

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے ، روضہ امام رضاؑ پر حاضری

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے ، روضہ امام رضاؑ پر حاضری

مشہد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے، جہاں انہوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی، نوافل ادا کیے اور امت مسلمہ، پاکستان کی ترقی اور خطے کے امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

مشہد ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں صوبہ خراسان کے گورنر جنرل غلام حسین مظفری نے ان کا خیرمقدم کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ وہ ایرانی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستانی زائرین کے لیے بہترین انتظامات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک زائرین کی سہولت کے لیے مستقبل میں مزید اقدامات پر مل کر کام کریں گے۔

ٹیگز: