Get Alerts

ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کی حکمتِ عملی: ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، تلسی گبارڈ بریفنگ دیں گی

ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کی حکمتِ عملی: ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، تلسی گبارڈ بریفنگ دیں گی

واشنگٹن: ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگ کے خطرات کے پیشِ نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج صدارتی تفریح گاہ "کیمپ ڈیوڈ" میں اپنی کابینہ کا ایک غیر معمولی اور ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اہم ترین اجلاس میں ایران سے نمٹنے کے لیے مستقبل کے فوجی اور سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں عہدے سے سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس (DNI) تلسی گبارڈ سمیت ٹرمپ کابینہ کے تمام اہم ارکان شریک ہو رہے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تلسی گبارڈ اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ اور کابینہ کو ایران کی دفاعی پوزیشن اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تازہ ترین انٹیلی جنس بریفنگ دیں گی، جس کی روشنی میں امریکی انتظامیہ کی جانب سے انتہائی اہم اور حتمی فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: