شام میں شدید لڑائی، سرکاری فوج مشرقی حلب میں داخل ہوگئی

شام میں شدید لڑائی، سرکاری فوج مشرقی حلب میں داخل ہوگئی


شام میں جاری جنگ میں سرکاری فوج نے بڑی پیش قدمی کی ہے اور مشرقی حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومتی فورسزمساکین حنانو پر شدیدحملوں کے بعد قبضہ حاصل کر لیا ہے۔
شامی حکومت نے مشرقی حلب پر واپس قبضہ حاصل کرنے کے لیے 15 نومبر کو پیش قدمی کا آغاز کیا تھا جہاں تقریباً 275000 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اب تک اس حملے میں 212 عام شہری مارے جا چکے ہیں جن میں 27 بچے بھی شامل ہیں۔
بعض اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں طبی سہولیات اور خوراک کی بھی قلت ہے۔مساکین حنانو وہ پہلا علاقہ تھا جس پر 2012 میں باغیوں نے قبضہ حاصل کیاسرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کا کہنا ہے کہ ’شامی افواج اب اس قصبے پر مکمل کنٹرول حاصل کر چکی ہیں اور علاقے کو دھماکہ خریز مواد سے صاف کیا جا رہا ہے۔
شام میں پانچ برس سے جاری لڑائی میں اب تک 250,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔