حکمران عوامی لیگ کی شکیب الحسن کی 7 جنوری کو انتخابات لڑنے کی تصدیق

حکمران عوامی لیگ کی شکیب الحسن کی 7 جنوری کو انتخابات لڑنے کی تصدیق
سورس: File

ڈھاکہ: بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی۔


میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن حکمران عوامی لیگ کی جانب سے اپنی نامزدگی کی تصدیق کے بعد ملک کے 12ویں پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ وہ 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات کے ساتھ، اپنے آبائی ضلع، ماگورا-1 حلقہ سے انتخاب لڑیں گے۔

شکیب فی الحال 6 نومبر کو سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے دوران انگلی کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کب میدان میں واپس آئیں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ہوم ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ بنگلا دیش نے 11 سے 31 دسمبر تک وائٹ بال سیریز کے 6 میچز کھیلنے ہیں۔

شکیب الحسن  بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضی کی پیروی کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو گزشتہ انتخابات کے دوران ناریل سے ایم پی بنے تھے۔مشرفی کو اس سال دوبارہ نامزدگی ملی اور اگرچہ وہ کئی سالوں سے اپنے آبائی شہر میں کمیونٹی سرگرمیوں میں شامل رہے۔

تاہم، بنگلہ دیش میں کرکٹ اور سیاست کے درمیان تعلق گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ شکیب اور مشرفی کے علاوہ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن 2009 سے رکن پارلیمنٹ ہیں، انہوں نے ایک بار پھر اپنے کشور گنج حلقے سے نامزدگی حاصل کی۔ بی سی بی کے ڈائریکٹر شفیع العالم چودھری نے بھی مولوی بازار سیٹ کے لیے نامزدگی حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش کے سابق کپتان نعیم الرحمن، جو موجودہ رکن پارلیمان تھے، آئندہ انتخابات کے لیے مانک گنج کی نشست حاصل کرنے میں ناکام رہے۔



مصنف کے بارے میں