اسلام آباد: سکھ فار جسٹس نے بھارتی وزیر دفاع کی سندھ سے متعلق دھمکی کے بعد پاکستان میں سکھوں کے لیے خصوصی بھرتی کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی جبر اور استبداد کا شکار سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دہشت گرد مودی کے ساتھ کھڑا ہونا قبول نہیں کریں گے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ جیسے ہی پاکستان اندراج کے پروٹوکول جاری کرے گا، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ رضاکار پاکستانی فوج میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اس اقدام کو سکھوں کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور بھارتی دھمکیوں کے خلاف مضبوط پیغام قرار دیا۔