واشنگٹن: سکھوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم "سکھ فار جسٹس" نے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر 15 اگست کو واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔
تنظیم کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کے مطابق مظاہرے میں بھارتی پرچم نذر آتش کیا جائے گا، جب کہ 17 اگست کو "خالصتان ریفرنڈم" منعقد کیا جائے گا۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی سفارتخانہ مبینہ طور پر "دہشت گرد سرگرمیوں" کا مرکز ہے، اور عالمی برادری کو بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر آواز اٹھانی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سکھ برادری عالمی سطح پر حقِ خودارادیت کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔