پٹیالہ : سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے آرمی کینٹ پٹیالہ کے قریب ’’پاکستان – خالصتان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگانے اور خالصتان کے جھنڈے کی فوٹیج جاری کر دی ہے۔ ان کی جانب سے یہ ویڈیو ایک اہم پیغام کے طور پر جاری کی گئی، جس میں مودی حکومت کی سیاست پر سخت تنقید کی گئی ہے۔
ویڈیو میں پنوں نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی سیاست آپ کو ’’یتیم‘‘ بنا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے والدین ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ میں شامل ہو کر اپنی جان گوا دیں تو پھر آپ کی پرورش کون کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ مودی کی سیاست محض الیکشن جیتنے کے لیے پاکستان کے خلاف جنگ کی صورت میں عوام کو متاثر کر رہی ہے، اور اس جنگ میں حصہ لینا بے سود ہے۔
پنوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کا ہندوتوا ایجنڈہ ملک کے نوجوانوں کو اس جنگ میں جھونک رہا ہے، جس کے نتیجے میں وہ اپنے والدین سے محروم ہو سکتے ہیں۔ ان کا پیغام تھا کہ ’’خالصتان کی حمایت کرو، مودی کی جنگ کو مسترد کرو اور پاکستان سے لڑنے سے انکار کرو۔‘‘
اس پیغام کے ساتھ، سکھ فار جسٹس کے رہنماؤں نے پنجاب کی آزادی کے لیے جدوجہد کی اہمیت پر زور دیا اور ہندوستانی قبضے کے خاتمے کی ضرورت پر بھی بات کی۔