راولپنڈی: ٹرائی نیشن سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ ٹیم جیت کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ انہوں نے پچ کو باؤلنگ اور بیٹنگ کے لیے اچھی قرار دیا۔
میچ کے تناظر میں یہ اہم ہے کہ سری لنکا کو فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو شکست دینی ہوگی۔ شکست کی صورت میں، لنکن ٹائیگرز اور زمبابوے میں سے بہتر رن ریٹ والی ٹیم گرین شرٹس کے ساتھ فائنل مقابلہ کرے گی۔